كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان دل کی چار اقسام کا بیان
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دل چار طرح کے ہوتے ہیں: (1) ایک دل ننگا ہوتا ہے جس پر بال نہیں ہوتے وہ چراغ کی طرح روشن ہوتا ہے اور یہ مؤمن کا دل ہے اس کا چراغ اس میں اس کا نور ہوتا ہے۔ (2) ایک دل غلاف والا ہوتا ہے جس پر اس کا غلاف باندھا ہوا ہوتا ہے، اور یہ کافر کا دل ہے۔ (3) ایک اوندھا اور الٹا ہوتا ہے، اور یہ منافق کا دل ہوتا ہے جس نے جان بوجھ کر انکار کر دیا۔ (4) ایک دل وہ ہوتا ہے جس کو چوڑا کیا جائے، یہ دل ہے جس میں ایمان بھی ہے اور نفاق بھی ہے، ایمان کی مثال سبزی کی طرح ہے جس کو اچھا پانی بڑھاتا ہے، اور نفاق کی مثال اس زحم کی طرح ہے جس کو پیپ اور خون بڑھا دیتا ہے۔ تو جونسی دو مدتوں میں سے ایک غالب آجائے تو وہ اس پر غلبہ پا لیتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11298، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1075، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:5158
قال الهيثمي: في إسناده ليث بن أبي سليم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 63)، كتب إلي محمد بن أيوب، سمعت يحيى بن معين يقول: ليث بن أبي سليم ضعيف، الكامل في الضعفاء: (7 / 231)» حكم: ضعيف
|