كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان شکر گزاری، پرہیزگاری و خوش اخلاقی کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! جو کچھ اللہ تعالیٰ نے تیری قسمت میں لکھا ہے اس پر خوش رہو تو تم تمام لوگوں سے زیادہ غنی ہوجاؤ گے، اور تم پرہیز گار بن جاؤ تو اللہ کے عبادت گزار بندے بن جاؤگے، اور جو کچھ اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو تو تم مومن ہوجاؤ گے، اور اپنے ہمسائے سے ہم سائیگی اچھی رکھو تو تم مسلمان ہوجاؤ گے۔ بہت ہنسنے سے بچو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مار دیتا ہے، اور قہقہہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اور مسکرانا اللہ کی طرف سے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2305، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4193، 4217، قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8210، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5865، 6240، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7054، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1057، وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 13، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 45، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2515، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5020، 5042»
حكم: صحيح
|