كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان ناحق زمین غصب کرنے کی وعید کا بیان
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے ایک بالشت بھی زمین چرائی یا بند کی تو وہ اسے نیچے سات زمینوں تک اٹھائے ہوئے قیامت کے روز آئے گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5164، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17845، والطبراني فى «الكبير» برقم: 692، 693، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1054، وعبد بن حميد فى «المنتخب من مسنده» برقم: 407
[وله شواهد من حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، فأما حديث سعيد بن زيد بن عمرو العدوي، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2452، 3198، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1650 قال الهيثمي: رجال بعضها رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 175)» حكم: صحيح
|