كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان دنیاوی حرص و طمع کی مذمّت کا بیان
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ابن آدم کی دو وادیاں مال ہو تو پھر بھی وہ آرزو کرے گا کہ مجھے ایک تیسری وادی بھی مل جائے۔ ابن آدم کے پیٹ کو صرف مٹی ہی بھر سکتی ہے، اور جو توبہ کرے اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 390، وله شواهد من حديث عبد الله بن عباس، فأما حديث عبد الله بن عباس، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6436، 6437، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1049، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3570، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3231
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير حامد بن يحيى البلخي وهو ثقة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 244)» حكم: صحيح
|