كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان رعایا کو دھوکہ دینے کی وعید کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے کسی کام کا ذمّہ دار بنایا گیا اس نے اگر ان کو دھوکہ دیا تو وہ جہنم میں ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3481، والطبراني فى «الصغير» برقم: 392
قال الهيثمي: وفيه عبد الله بن ميسرة أبو ليلى وهو ضعيف عند الجمهور ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 213)» حكم: إسناده ضعيف
|