كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان حکمِ الٰہی پر قائم رہنے والے اور اس کی مخالفت کرنے والوں کی مثال کا بیان
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے معاملے میں مداہنت کرنے والے اور اللہ کے حقوق قائم کرنے والے کی مثال اس قوم کی طرح ہے جو ایک کشتی میں بیٹھے تو ایک آدمی کو ایک جگہ مل گئی اور وہ کہنے لگا: یہ تمہارا راستہ ہے اور مجھ پر سے تمہاری یہ گزرگاہ ہے، میں یہاں ایک سوراخ کر لوں گا پھر اس سوراخ سے وضو کر لوں گا اور وہاں سے پانی بھی لے لوں گا، اور اس طرح اپنی ضرورت پوری کرلوں گا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر انہوں نے اسے چھوڑ دیا کہ وہ سوراخ کر لے تو وہ خود بھی ہلاک ہو جائے گا اور انہیں بھی ہلاک کر دے گا۔ اور اگر انہوں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا تو وہ بھی نجات حاصل کرے گا اور وہ سارے بھی بچ جائیں گے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2493، 2686، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 297، 298، 301، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2173، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20245، 21451، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18652، والحميدي فى «مسنده» برقم: 946، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2762، 8517، 9310، والطبراني فى «الصغير» برقم: 849، والبزار فى «مسنده» برقم: 3248»
حكم: صحيح
|