كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان حکمِ الٰہی سے غفلت کی وعید کا بیان
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ برائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کے لیے اینٹ اور مٹی میں برکت پیدا کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اس میں تعمیر کا کام شروع کر دیتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1755، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9369، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1127، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:2294
قال الهيثمي: ورجاله رجال الصحيح خلا شيخ الطبراني ولم أجد من ضعفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 69)» حكم: ضعيف
|