كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرائض و حدود کی پاپندی کرنے کا بیان
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں انہیں ضائع نہ کرو، اور کچھ حدیں مقرر کی ہیں ان سے تجاوز نہ کرو، اور بہت سی چیزوں سے بھولے بغیر خاموش رہا تو تم ان کی تکلیف نہ اٹھاؤ، یہ اللہ کی رحمت ہے اسے قبول کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4814، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7461، 8938، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1111، ضعیف الجامع برقم: 1597
قال الهيثمي: وفيه أصرم بن حوشب وهو متروك ونسب إلى الوضع، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 171)» حكم: إسناده ضعيف
|