كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان امّتی جو مسلمانوں میں سے نہیں اس کا بیان
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملے کی پرواہ نہیں کرتا وہ ان میں سے نہیں ہے۔ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول، اس کی کتاب، اس کے امام اور عام مسلمانوں کے لیے صبح اور شام خیر خواہی نہ کرے وہ ان میں سے نہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 7984، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7473، والطبراني فى «الصغير» برقم: 907، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:312
قال الهيثمي: فيه عبد الله بن أبي جعفر الرازي ضعفه محمد بن حميد ووثقه أبو حاتم وأبو زرعة وابن حبان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 87)» حكم: إسناده ضعيف
|