كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان رحمتِ الٰہی سے محروم لوگوں کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص دنیا کے متعلق غمزدہ ہوا گویا وہ اپنے رب پر ناراض ہو گا، اور جو شخص کسی نازل شدہ مصیبت پر شکایت کرے تو وہ گویا اللہ عز و جل کی شکایت کررہا ہے، اور جو شخص کسی غنی آدمی کے سامنے عاجزی کرے گا تاکہ جو کچھ اس کے پاس مال ہے اس سے وہ کچھ حاصل کرے تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور جس کو قرآن مجید دے دیا گیا اور وہ جہنم میں داخل ہوگیا تو اس کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے دور کر دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 726
قال الهيثمي: فيه وهب بن راشد البصري صاحب ثابت وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 248)» حكم: إسناده ضعيف
|