كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان سمجھدار شخص اور عاجز شخص کا بیان
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمجھ دار وہ شخص ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے، اور موت کے بعد والے وقت کے لیے عمل کرے۔ اور عاجز وہ ہے جس نے اپنی جان کو اپنی خواہش کے پیچھے لگا لیا اور اللہ تعالیٰ پر آرزوئیں کرتا رہا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 191، 7734، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2459، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4260، قال الشيخ الألباني: ضعيف، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17398، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7141، 7143، والطبراني فى «الصغير» برقم: 863
قال ابن حجر: «فيه عمرو بن بكر بن تميم وهو متروك» ، تقريب التهذيب: (1 / 731)» حكم: إسناده ضعيف
|