كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان لمبی عمر کے ساتھ اچھے اعمال کی فضیلت کا بیان
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کونسا آدمی سب سے بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل اچھا ہو۔“ اس نے کہا: اور برا کون ہے؟ فرمایا: ”جس کی عمر لمبی ہو اور عمل برا ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 818، وله شواهد من حديث عبد الله بن بسر بن أبى بسر القيسي، فأما حديث عبد الله بن بسر بن أبى بسر القيسي أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 2329، قال الشيخ الألباني: صحيح وأحمد فى «مسنده» برقم: 17956، قال شعيب الارناؤط: حسن صحيح الجامع برقم: 3297»
حكم: صحيح
|