كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان مظلوم پر ظلم کرنے والے کی وعید کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جو شخص ایسے مظلوم پر ظلم کرتا ہے جس کا میرے بغیر کوئی مددگار نہیں، ایسے شخص پر میرا غصہ شدید ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2207، والطبراني فى «الصغير» برقم: 71، ضعيف الجامع برقم: 861
قال الهيثمي: وفيه مسعر بن الحجاج النهدي كذا هو في الطبراني ولم أجد إلا مسعر بن يحيى النهدي ضعفه الذهبي بخبر ذكره له، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 206)» حكم: إسناده ضعيف
|