كِتَابُ الرِّقَاقِ دلوں کو نرم کرنے کا بیان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین کے لیے خوشی کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اس کے لیے خوشی ہے اور اس شخص کے لیے بھی خوشی ہے جس نے اس شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھا ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12773، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3391، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6106، والطبراني فى «الصغير» برقم: 858
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير والأوسط، وفيه من لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (20/10) (شواھد کی بنیاد پر حدیث صحیح ہے)» حكم: صحيح
|