من كتاب فضائل القرآن قرآن کے فضائل 27. باب مَنْ قَرَأَ خَمْسِينَ آيَةً: جو شخص پچاس آیات پڑھے اس کی فضیلت
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس نے کسی رات میں پچاس آیات پڑھیں وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3489]»
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن موقوف ہے۔ اور اس کو ابن ابی شیبہ نے [ابن أبى شيبه 508/10، 10135] اور طبرانی نے [المعجم الكبير 158/9، 8727] میں روایت کیا ہے۔ نیز آگے بھی یہ روایت آ رہی ہے۔ دیکھئے: [مجمع الزوائد 3658] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا تمیم داری اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہما نے کہا: جو ایک رات میں پچاس آیات پڑھے گا وہ حفاظ میں لکھا جائے گا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، [مكتبه الشامله نمبر: 3490]»
اس اثر کی سند میں انقطاع ہے اس لئے ضعیف ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه
|