من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 61. باب في تَغْيِيرِ الأَسْمَاءِ: نام تبدیل کرنے کا بیان
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ ام عاصم رضی اللہ عنہا جن کا نام عاصیہ (نافرمان) تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام (بدل کر) جمیلہ رکھ دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2739]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2139]، [ابن ماجه 3733]، [ابن حبان 5819] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا نام برۃ (بہت نیکوکار) تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بدل کر) زینب رکھ دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2740]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6192]، [مسلم 2141]، [ابن ماجه 3732]، [ابن حبان 5830] وضاحت:
(تشریح احادیث 2731 سے 2733) ان احادیث سے معلوم ہوا کہ وہ نام جن کے معانی اچھے نہ ہوں انہیں بدل دینا چاہیے، جیسے عاصیہ، حزن وغیرہ نام ہیں، اسی طرح وہ نام جن میں تزکیہ یا خودنمائی پائی جائے وہ بھی بدل دیئے جائیں۔ جیسے برہ ہے، لوگ کہتے تھے کہ وہ اپنے آپ کو نیک و اچھی سمجھتی ہیں اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام برہ کے بجائے زینب رکھ دیا۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|