من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 37. باب مَا جَاءَ أَنَّ عَلَى ذِرْوَةِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَاناً: اونٹ کے کوہان پر شیطان کے بیٹھنے کا بیان
محمد بن حمزہ بن عمرو اسلمی نے کہا اور ان کے والد سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں تھے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اونٹ کے کوہان پر شیطان ہوتا ہے، اس لئے جب تم اونٹ پر سوار ہو تو اللہ کا نام لو (یعنی بسم اللہ کہو) اور اپنی ضروریات میں کمی نہ کرو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2709]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 1703، 2694]، [موارد الظمآن 2000]، [ابن أبى شيبه 9772]، [طبراني فى الأوسط 1945]، [مجمع الزوائد 367/1] وضاحت:
(تشریح حدیث 2701) اس سے ثابت ہوا کہ کسی بھی سواری پر بیٹھنے سے پہلے بسم اللہ ضرور پڑھنی چاہیے تاکہ ہر شر سے محفوظ رہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|