من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 55. باب مَا يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَإِذَا خَرَجَ: مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کیا دعا کریں؟
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» (اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ اور جب مسجد سے باہر نکلے تو یہ کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» (اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں)۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2733]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 713]، [أبوداؤد 465]، [نسائي 728]، [ابن ماجه 772]، [أحمد 497/3] وضاحت:
(تشریح حدیث 2725) ابن ماجہ وغیرہ میں صحیح سند سے ثابت ہے کہ جو شخص مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ»، اسی طرح جب مسجد سے باہر نکلے تو پہلے درود و سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» بعض روایات میں یہ بھی اضافہ ہے: «اَللّٰهُمَّ اعْصِمْنِيْ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» اے اللہ مجھے شیطان مردود سے بچا۔ [ابن ماجه 773] ۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|