من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 67. باب فِي: «إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةً» : شعر میں دانائی ہوتی ہے
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شعر میں حکمت و دانائی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج. ولكنه صرح بالتحديث عند أحمد، [مكتبه الشامله نمبر: 2746]»
یہ حدیث اس سند سے ضعیف ہے، لیکن دوسری اسانید سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6145]، [الأدب المفرد 864]، [أبوداؤد 5010]، [ابن ماجه 3755]، [شرح السنة 3398] وضاحت:
(تشریح حدیث 2738) قرآن پاک میں الله تعالیٰ نے فرمایا: « ﴿وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ﴾ [الشعراء: 224] » نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی وضاحت فرما دی کہ اگر شعر میں حقیقت اور سچائی و دانائی ہے تو کوئی حرج نہیں۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج. ولكنه صرح بالتحديث عند أحمد
|