من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 28. باب في كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ: مجلس کے کفارے کا بیان
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: آخر (عمر) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مجلس میں بیٹھے ہوتے اور کھڑے ہونے کا ارادہ فرماتے تو کہتے: ” «سُبْحَانَكَ اَللّٰهُمَّ ...... أَتُوْبُ إِلَيْكَ» اے اللہ! میں تیری حمد کے ساتھ تیری پاکی بیان کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پہلے تو آپ یہ نہ کہتے تھے جو اب کہتے ہیں؟ فرمایا: ”یہ مجلس میں جو باتیں ہوئیں اس کا کفارہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأبو هاشم هو الرفاعي قيل: اسمه: يحيى بن دينار، [مكتبه الشامله نمبر: 2700]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4859]، [أبويعلی 7426]، [ابن حبان 594]، [موارد الظمآن 2366] وضاحت:
(تشریح حدیث 2692) یعنی ذکرِ الٰہی کے سوا یا کسی اور سے متعلق کوئی بات ہوئی ہو تو یہ دعا اس کا کفارہ ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ انسان کسی بھی مجلس سے اٹھے تو یہ دعا پڑھ لے، اس کے لئے کفارہ ہو جائے گا۔ الله تعالیٰ کا بھی فرمان ہے: « ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ﴾ [الطور: 48] » یعنی ”جب تم کھڑے ہو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرو۔ “ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو هاشم هو الرفاعي قيل: اسمه: يحيى بن دينار
|