من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 45. باب لاَ تُسَافِرِ الْمَرْأَةُ إِلاَّ وَمَعَهَا مَحْرَمٌ: عورت بغیر محرم کے سفر نہ کرے
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت تین دن یا تین دن سے زیادہ کا سفر بغیر اپنے باپ، بھائی، شوہر اور ذورحم کے نہ کرے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2720]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1197]، [مسلم 1340]، [أبويعلي 1161]، [ابن حبان 1617]، [الحميدي 767] وضاحت:
(تشریح حدیث 2712) عورت کا بنا محرم کے مطلق سفر کرنا منع ہے، حتیٰ کہ یہ سفرِ حج ہی کیوں نہ ہو۔ ایک، دو یا تین دن کے سفر کا ذکر سائل کے سوال کے مطابق ہے، اور یہ شرط نہیں کہ اس سے کم مسافت میں عورت سفر کر سکتی ہے، بلکہ مطلق سفر کرنا ہی بنا محرم کے ناجائز ہے، اور محرم کا مطلب یہ ہے کہ اس کا حقیقی بھائی یا باپ وغیرہ جس سے نکاح جائز نہ ہو، یا پھر شوہر ساتھ میں ہو۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|