سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ ام عاصم رضی اللہ عنہا جن کا نام عاصیہ (نافرمان) تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام (بدل کر) جمیلہ رکھ دیا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2739]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2139]، [ابن ماجه 3733]، [ابن حبان 5819]