من كتاب الاستئذان کتاب الاستئذان کے بارے میں 54. باب مَا يَقُولُ إِذَا لَبِسَ ثَوْباً: جب نیا کپڑا پہنے تو کیا دعا کرے؟
معاذ بن انس سے مروی ہے ان کے والد نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نیا کپڑا پہنتے وقت یہ کہے: «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَسَانِيْ هٰذَا وَرَزَقَنِيْهٖ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّىْ وَلَا قُوَّةٍ» تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔“
(ترجمہ) سب خوبیاں الله تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور میری محنت وقوت کے بنا مجھے یہ کپڑا عطا فرمایا۔ تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأبو مرحوم هو: عبد الرحيم بن ميمون، [مكتبه الشامله نمبر: 2732]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4023]، [ترمذي 3454]، [أحمد 439/3]، [الحاكم 507/1]، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 271] وضاحت:
(تشریح حدیث 2724) ابوداؤد میں ہے: جو شخص یہ دعا پڑھے (ترجمہ) سب خوبیاں الله تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا، اور میری محنت و قوت کے بنا مجھے یہ کپڑا عطا فرمایا، تو اس کے اگلے پچھلے سب گناہ بخشے جاتے ہیں۔ نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھنا مسنون و مستحب ہے، اس میں الله کا شکر و حمد و ثنا ہے، اور اس حدیث میں گناہِ صغیرہ کی معافی کی نوید ہے۔ واضح رہے کہ کبیرہ گناہ سے توبہ کرنا ضروری ہے۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن وأبو مرحوم هو: عبد الرحيم بن ميمون
|