كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 40. باب مَا جَاءَ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْكَرْبِ باب: تکلیف و مصیبت کے وقت کیا پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: «لا إله إلا الله الحليم الحكيم لا إله إلا الله رب العرش العظيم لا إله إلا الله رب السموات والأرض ورب العرش الكريم» ”کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اللہ بلند و بردبار کے، اور کوئی معبود برحق نہیں سوائے اس اللہ کے جو عرش عظیم کا رب (مالک) ہے اور کوئی معبود برحق نہیں ہے سوائے اس اللہ کے جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے اور قابل عزت عرش کا رب ہے“۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- ہم سے بیان کیا محمد بن بشار نے، وہ کہتے ہیں: ہم سے بیان کیا ابن ابوعدی نے، اور انہوں نے ہشام سے، ہشام نے قتادہ سے، قتادہ نے ابوالعالیہ سے، اور ابوالعالیہ نے ابن عباس رضی الله عنہما کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ روایت کے مثل روایت کی، ۳- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الدعوات 27 (6345، و6346)، والتوحید 22 (7426)، و23 (7431)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء 21 (2730) (تحفة الأشراف: 5420) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3883)
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مشکل معاملے سے دوچار ہوتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے پھر کہتے: «سبحان الله العظيم» ”اللہ پاک و برتر ہے“ اور جب جی جان لگا کر دعا کرتے تو کہتے: «يا حي يا قيوم» ”اے زندہ ذات! اے کائنات کا نظام چلانے والے“۔
یہ حدیث غریب۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12941) (ضعیف جداً) (سند میں ابراہیم بن فضل مخزومی متروک الحدیث ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا الكلم الطيب (119 / 77)، // ضعيف الجامع الصغير (4356) //
|