ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مشکل معاملے سے دوچار ہوتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے پھر کہتے: «سبحان الله العظيم»”اللہ پاک و برتر ہے“ اور جب جی جان لگا کر دعا کرتے تو کہتے: «يا حي يا قيوم»”اے زندہ ذات! اے کائنات کا نظام چلانے والے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12941) (ضعیف جداً) (سند میں ابراہیم بن فضل مخزومی متروک الحدیث ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا الكلم الطيب (119 / 77)، // ضعيف الجامع الصغير (4356) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3436) إسناده ضعيف جدًا إبراهيم بن الفضل: متروك (تقدم:2687)