كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 133. باب فِي الاِسْتِعَاذَةِ باب: اللہ کی پناہ چاہنے کا بیان
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «استعيذوا بالله من عذاب جهنم واستعيذوا بالله من عذاب القبر استعيذوا بالله من فتنة المسيح الدجال واستعيذوا بالله من فتنة المحيا والممات» ”اللہ سے پناہ مانگو جہنم کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اللہ سے پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنے سے اور اللہ سے پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنے سے“۔
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 192 (590)، و مسند احمد (2/290) (تحفة الأشراف: 12753) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد، صفة الصلاة (163)
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شام کے وقت تین مرتبہ «أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق» پڑھا، اسے اس رات کوئی بھی ڈنک مارنے والا جانور تکلیف نہیں پہنچا سکتا“۔ سہیل کہتے ہیں: میرے گھر والوں نے اسے سیکھا اور ہر رات اسے پڑھتے، پھر میرے گھر والوں میں سے ایک لونڈی کو کسی جانور نے ڈنک مارا تو اس ڈنک سے اسے کچھ بھی تکلیف محسوس نہ ہوئی۔
۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- مالک بن انس نے یہ سہیل بن ابی صالح سے، سہیل نے اپنے والد ابوصالح سے اور ابوصالح نے ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، ۳- عبیداللہ بن عمر اور دوسرے راویوں نے بھی یہ حدیث سہیل سے روایت کی ہے، لیکن اس میں ابوہریرہ رضی الله عنہ کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/عمل الیوم والیلة 192 (590)، و مسند احمد (2/290) (تحفة الأشراف: 1753) (صحیح)»
|