كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 78. باب مِنْهُ باب:۔۔۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(کوئی شخص دعا مانگے تو) اس طرح نہ کہے: ”اے اللہ! تو چاہے تو ہمیں بخش دے، اے اللہ! تو چاہے تو ہم پر رحم فرما“ ۱؎ بلکہ زور دار طریقے سے مانگے، اس لیے کہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا تو ہے نہیں (کہ کہا جائے: اگر تو چاہے)،
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الدعوات 21 (6339)، والتوحید 31 (7377)، صحیح مسلم/الذکر 3 (2678)، سنن ابی داود/ الصلاة 358 (1483)، سنن ابن ماجہ/الدعاء 8 (3854) (تحفة الأشراف: 3813)، وط/القرآن 8 (28)، و مسند احمد (2/243، 457) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی شبہہ اور تذبذب والی اور ڈھیلے پن کی بات نہیں ہونی چاہیئے۔ بلکہ پورے عزم، پختہ ارادے، اور اپنی پوری کوشش کے ساتھ دعا مانگے جیسے مجھے یہ چاہیئے، مجھے یہ دے، مجھے تو بس تجھی سے مانگنا ہے اور تجھ ہی سے پانا ہے وغیرہ وغیرہ۔ قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3854)
|