كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 75. باب مِنْهُ باب: بعض چیزوں سے پناہ طلب کرنے کا باب۔
شکل بن حمید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا تعویذ (پناہ لینے کی دعا) سکھا دیجئیے جسے پڑھ کر میں اللہ کی پناہ حاصل کر لیا کروں، تو آپ نے میرا کندھا پکڑا اور کہا: کہو (پڑھو): «اللهم إني أعوذ بك من شر سمعي ومن شر بصري ومن شر لساني ومن شر قلبي ومن شر منيي يعني فرجه» ”اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی آنکھ کے شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے، اور اپنی شرمگاہ کے شر سے“ (منی سے مراد شرمگاہ ہے)۔
یہ حدیث حسن غریب ہے، اور ہم اس حدیث کو صرف اسی سند یعنی «سعد بن أوس عن بلال بن يحيى» کے طریق سے جانتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 367 (5151)، سنن النسائی/الاستعاذة 4 (5446)، 10 (5457)، و11 (5458)، و28 (5486) (تحفة الأشراف: 4847)، و مسند احمد (3/429) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2472)، صحيح أبي داود (1387)
|