كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 49. باب مَا يَقُولُ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ باب: جب آندھی آئے تو کیا پڑھے؟
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہوا چلتی ہوئی دیکھتے تو کہتے: «اللهم إني أسألك من خيرها وخير ما فيها وخير ما أرسلت به وأعوذ بك من شرها وشر ما فيها وشر ما أرسلت به» ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی خیر مانگتا ہوں، اور جو خیر اس میں ہے وہ چاہتا ہوں اور جو خیر اس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اسے چاہتا ہوں، اور میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور جو شر اس میں چھپا ہوا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں اور جو شر اس کے ساتھ بھیجی گئی ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں“۔
اس باب میں ابی بن کعب سے بھی روایت ہے اور یہ حدیث حسن ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الاستسقاء 3 (899/15) (تحفة الأشراف: 17385) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (2757)
|