تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 215. باب الْجُمُعَةِ فِي الْيَوْمِ الْمَطِيرِ باب: بارش کے دن جمعہ کے حکم کا بیان۔
ابوملیح کے والد اسامہ بن عمیر ھزلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ حنین کے روز بارش ہو رہی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ (وہ اعلان کر دے کہ) لوگ اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لیں۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الإمامة 51 (855)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 35 (936)، (تحفة الأشراف: 133)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/24، 74، 75) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوملیح سے روایت ہے کہ یہ جمعہ کا دن تھا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 133) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوملیح اپنے والد اسامہ بن عمیر ہزلی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صلح حدیبیہ کے موقع پر جمعہ کے روز حاضر ہوئے وہاں ایسی بارش ہوئی تھی کہ ان کے جوتوں کے تلے بھی نہیں بھیگے تھے تو آپ نے انہیں اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھ لینے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 133) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|