تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 234. باب الدُّنُوِّ مِنَ الإِمَامِ عِنْدَ الْمَوْعِظَةِ باب: خطبہ کے وقت امام سے قریب بیٹھنے کا بیان۔
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خطبہ میں حاضر رہا کرو اور امام سے قریب رہو کیونکہ آدمی برابر دور ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ جنت میں بھی پیچھے کر دیا جاتا ہے گرچہ وہ اس میں داخل ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 4638)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/10، 11) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|