تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 241. باب الرَّجُلِ يَنْعَسُ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ باب: امام کے خطبہ کے دوران آدمی کو اونگھ آئے تو کیا کرے؟
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو مسجد میں بیٹھے بیٹھے اونگھ آنے لگے تو وہ اپنی جگہ سے ہٹ کر دوسری جگہ بیٹھ جائے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصلاة 262 (الجمعة 27) (526)، (تحفة الأشراف: 8406)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/22، 32، 135) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|