تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل ---. باب الْقُعُودِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ باب: دو خطبوں کے درمیان میں بیٹھنا۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے ارشاد فرمایا کرتے تھے۔ منبر پر آنے کے بعد بیٹھ جاتے، حتیٰ کہ مؤذن فارغ ہو جاتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔ پھر بیٹھ جاتے اور کلام نہ کرتے۔ پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
|