تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 224. باب مَوْضِعِ الْمِنْبَرِ باب: منبر رکھنے کی جگہ کا بیان۔
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر اور (قبلہ والی) دیوار کے درمیان ایک بکری کے گزرنے کے بقدر جگہ تھی۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلا ة 91 (497)، صحیح مسلم/الصلاة 49 (509)، (تحفة الأشراف: 4537)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/46، 54) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|