تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 259. باب يُصَلَّى بِالنَّاسِ الْعِيدُ فِي الْمَسْجِدِ إِذَا كَانَ يَوْمَ مَطَرٍ باب: بارش کا دن ہو تو امام عید کی نماز لوگوں کو مسجد میں پڑھائے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک بار) عید کے دن بارش ہونے لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں عید کی نماز مسجد میں پڑھائی۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/إقامة 167 (1313)، (تحفة الأشراف: 14120) (ضعیف) (عیسیٰ بن عبد الاعلی مجہول راوی ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|