تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 214. باب مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ الْجُمُعَةُ باب: کن لوگوں پر جمعہ واجب ہے؟
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ جمعہ کے لیے اپنے اپنے گھروں سے اور عوالی ۱؎ سے باربار آتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 15 (902)، والبیوع 15 (2017)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (847)، (تحفة الأشراف: 16383)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجمعة 9 (1380) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عوالی مدینہ منورہ میں قباء سے متصل علاقہ ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ ہر اس شخص پر ہے جس نے جمعہ کی اذان سنی ہے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس حدیث کو ایک جماعت نے سفیان سے روایت کرتے ہوئے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما پر موقوف کیا ہے اور صرف قبیصہ نے اسے مسند (یعنی مرفوع روایت) کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8845) (حسن لغیرہ) (ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: 1056، وارواء الغلیل: 593)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف والصحيح وقفه
|