تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 226. باب فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے وقت کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ سورج ڈھلنے کے بعد پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 16(904)، سنن الترمذی/الجمعة 9 (503)، (تحفة الأشراف: 1089)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/128، 150، 228) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ پڑھتے تھے پھر نماز سے فارغ ہو کر واپس آتے تھے اور دیواروں کا سایہ نہ ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المغازي 25 (4168)، صحیح مسلم/الجمعة 9 (860)، سنن النسائی/الجمعة 14 (1392)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 84 (1100)، (تحفة الأشراف: 4512)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/46، 50)، سنن الدارمی/الصلاة 194(1587) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم جمعہ کے بعد قیلولہ کرتے تھے اور دوپہر کا کھانا کھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «والاستئذان 39 (6279)، (تحفة الأشراف: 4683)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجمعة 9 (859)، سنن الترمذی/الصلاة 261 (الجمعة 26) (525)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 84 (1099) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|