تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 240. باب تَخَطِّي رِقَابِ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن خطبہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے جانا منع ہے۔
ابوزاہریہ کہتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے دن (مسجد میں) تھے، اتنے میں ایک شخص لوگوں کی گردنیں پھاندتا ہوا آیا تو عبداللہ بن بسر نے کہا: ایک شخص (اسی طرح) جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھاندتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے تو آپ نے اس شخص سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ، تم نے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الجمعة 20 (1400)، (تحفة الأشراف: 5188)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/188، 190) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|