تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 233. باب إِقْصَارِ الْخُطَبِ باب: خطبہ مختصر دینے کا بیان۔
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبوں میں اختصار کرنے کا حکم دیا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 10374)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/320) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن سمرہ سوائی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبے کو طول نہیں دیتے تھے، وہ بس چند ہی کلمات ہوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2192) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|