تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 217. باب الْجُمُعَةِ لِلْمَمْلُوكِ وَالْمَرْأَةِ باب: غلام اور عورت کے لیے جمعہ کا حکم کیا ہے؟
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے سوائے چار لوگوں: غلام، عورت، نابالغ بچہ، اور بیمار کے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: طارق بن شہاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے مگر انہوں نے آپ سے کچھ سنا نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4981) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|