Note: Copy Text and paste to word file

سنن ابي داود
تفرح أبواب الجمعة
ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل
215. باب الْجُمُعَةِ فِي الْيَوْمِ الْمَطِيرِ
باب: بارش کے دن جمعہ کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 1058
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ صَاحِبٍ لَهُ، عَنْ أَبِي مَلِيحٍ، أَنَّ ذَلِكَ كَانَ يَوْمَ جُمُعَةٍ.
ابوملیح سے روایت ہے کہ یہ جمعہ کا دن تھا۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 133) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
انظر الحديث السابق (1057) والآتي (1059)
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 1058 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1058  
1058۔ اردو حاشیہ:
اگر بارش لوگوں کے لئے مشقت کا باعث ہو تو جماعت میں حاضری معاف ہے، ایسے لوگ اپنے گھروں میں ظہر پڑھیں۔ امام وہاں موجود لوگوں کو جمعہ پڑھائے، جیسے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھایا تھا۔ دیکھیے: [فتاويٰ ابن تيميه: 101/24]
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1058