تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 255. باب الْجُلُوسِ لِلْخُطْبَةِ باب: خطبہ سننے کے لیے لوگوں کا بیٹھنا۔
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا تو جب آپ نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”ہم خطبہ دیں گے تو جو شخص خطبہ سننے کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھے اور جو جانا چاہے جائے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرسل ہے، عطا نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/العیدین 14 (1572)، سنن ابن ماجہ/إقامة 159 (1290)، (تحفة الأشراف: 5315) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|