تفرح أبواب الجمعة ابواب: جمعہ المبارک کے احکام ومسائل 220. باب مَا يُقْرَأُ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن فجر میں کون سی سورۃ پڑھے؟
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن فجر میں سورۃ السجدة اور «هل أتى على الإنسان حين من الدهر» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 17 (879)، سنن الترمذی/الصلاة 258 (520)، سنن النسائی/الافتتاح 47 (956، 957)، والجمعة 38 (1422)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 6 (821)، مسند احمد (1/226، 307، 316، 328، 334، 354)، (تحفة الأشراف: 5613) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اس طریق سے بھی مخول سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے اس میں انہوں نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور «إذا جاءك المنافقون» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5613) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|