Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1265.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ چھوڑنے والے کے لئے جو وعید آئی ہے وہ اس شخص کے لئے جو بغیر کسی شرعی عذر کے جمعہ چھوڑتا ہے
حدیث نمبر: 1857
نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو . ح وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، أَيْضًا قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلاثًا مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ قَالَ فِي خَبَرِ ابْنِ إِدْرِيسَ: طُبِعَ عَلَى قَلْبِهِ" ، وَفِي خَبَرِ وَكِيعٍ:" فَهُوَ مُنَافِقٌ"
سیدنا ابو جعد ضمری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے بغیر شرعی عذر کے تین جمعہ چھوڑ دیئے۔ ابن ادریسں کی روایت میں ہے تو اُس کے دل پر مہر لگادی جاتی ہے۔ اور جناب وکیع کی روایت میں ہے۔ تو وہ شخص منافق ہے۔

تخریج الحدیث: اسناده حسن صحيح