Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1250.
نماز جمعہ سے پہلے نمازی بغیر کسی روک اور ممانعت کے جتنی نفل نماز پڑھنا چاہے، پڑھ سکتا ہے
حدیث نمبر: Q1836
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ سے پہلے وہ جتنی نماز پڑھے گا وہ نفل ہوگی، اس میں سے فرض کوئی نہیں ہوگی۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ اُس نے جتنی اُس کے مقدر میں لکھی تھی نماز پڑھی۔ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جو اس کے مقدر میں تھی (اُس نے پڑھی) اور سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ تو اُس نے نماز پڑھی اگر اُس نے چاہا۔

تخریج الحدیث: