صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1082. (131) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرِيضَةً لَا تَطَوُّعًا كَمَا ادَّعَى بَعْضُ الْعِرَاقِيِّينَ.
اس بات کا بیان کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فرض نماز پڑھتے تھے، نفل نہیں، جیسا کہ بعض عراقی علماء کا دعویٰ ہے
حدیث نمبر: 1635
Save to word اعراب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھتے تھے، پھر واپس جاکر اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں یہ مسئلہ مکمّل لکھوا چکا ہوں۔ میں اس مسئلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث نماز خوف کے بارے میں بیان کر چکا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گروہ کو نفل نماز پڑھائی جبکہ اُنہوں نے آپ کے پیچھے فرض نماز ادا کی۔ اس طرح وہ نماز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نفل تھی اور اُن کے لئے فرض تھی۔

تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.