جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 1053. (102) بَابُ ذِكْرِ الْوَقْتِ الَّذِي فِيهِ الْمَأْمُومُ مُدْرِكًا لِلرَّكْعَةِ إِذَا رَكَعَ إِمَامُهُ قَبْلُ اُس وقت کا بیان جس میں مقتدی رکعت کو پانے والا شمار ہوگا، جبکہ اُس کے امام نے اس سے پہلے رکوع کرلیا ہو
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی تو اُس نے نماز کو پا لیا، امام کی کمر کو سیدھا کرنے سے پہلے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ پس بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اُٹھاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(تمہارا تاخیر سے رکوع کرنا اور تاخیر سے سر اُٹھانا) وہ برابر ہو جائے گا۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.