صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
1022. (71) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي التَّخَلُّفِ عَنِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ
پہلی صف سے پیچھے رہنے والوں کے لئے سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 1559
Save to word اعراب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ لوگ ہمشہ پہلی صف سے پیچھے رہتے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جہنّم میں ڈال دے گا۔

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1560
Save to word اعراب
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو مسجد کے پچھلے حصّے میں دیکھا۔ آپ نے دریافت کیا: تمہیں کس چیز نے مؤخر کردیا ہے؟ کچھ لوگ مستقل پیچھے رہیں گے حتّیٰ کہ اللہ تعالیٰ بھی اُنہیں پیچھے کر دے گا۔ تم آگے بڑھو اور میری اقتداء کرو اور تمہارے بعد والے تمھاری اقتداء کریں۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.