جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 1024. (73) بَابُ اسْتِحْبَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِ فِي مَيْمَنَةِ الصَّفِّ مقتدی کا پہلی صف میں دائیں جانب کھڑے ہونا مستحب ہے
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں جانب کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: «رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ”اے میرے پروردگار، مجھے اپنے عذاب سے اس دن بچانا، جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔“ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا) نماز سے فارغ ہو کر پڑھی۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب کھڑے ہوکر نماز پڑھنا پسند کرتے تھے کیونکہ آپ اپنی دائیں جانب سلام پھیرتے تھے۔
تخریج الحدیث:
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم آپ کی دائیں طر ف کھڑے ہونا پسند کرتے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہو کر یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا «رَبِّ قِنِيْ عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَ» ”اے میرے پروردگار، جس دن تو اپنے بندوں کو اُٹھائے گا، اس دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا۔“
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.