جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ |
صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ 1003. (52) بَابُ تَقَدُّمِ الْإِمَامِ عِنْدَ مَجِيءِ الثَّالِثِ إِذَا كَانَ مَعَ الْمَأْمُومِ الْوَاحِدِ. جب امام ایک ہی مقتدی کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہوتو تیسرے شخص کے آنے پر امام آگے بڑھ جائے گا
سیدنا عمر و بن سعید بیان کرتے ہیں کہ میں اور ابوسلمہ بن عبدالرحمان سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے انہیں ایک تہبند میں نماز پڑھتے ہوئے پایا۔ پھر کچھ حدیث بیان کی اور فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے تو آپ قضائے حاجت کے لئے چلے گئے - میں نے آپ کے لئے پانی انڈیلا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر اپنے تہبند میں لپٹ گئے - تو میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی دائیں جانب کھڑا کرلیا، پھر ایک اور شخص آگیا اور وہ آپ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا۔ لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر سمیت تیرہ رکعات ادا کیں۔
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.